بھارت دوست ممالک کو میزائل سسٹم فروخت کریگا: منوہر پاریکر

 Manohar Parrikar

Manohar Parrikar

بنگلور (جیوڈیسک) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے دوست ممالک کو میزائل سسٹم فروخت کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت دوست ممالک کو اپنی کل صلاحیت کا 10 فیصد اور اس سے زائد میزائل سسٹم فروخت کریگا۔