بھارتی کرکٹر امیت مشرا کو پولیس نے گرفتار کرلیا

Amit Mishra

Amit Mishra

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی اسپن بولر امیت مشرا کو بنگلور پولیس نے خاتون پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر امیت مشرا پر خاتون کو ہراساں اور تشدد کرنے کا الزام ہے اور ان کے خلاف بنگلور پولیس اسٹیشن میں تشدد کا مقدمہ درج ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا جب کہ پولیس نے انہیں تھانے منتقل کرتے ہوئے پوچھ گچھ شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر امیت مشرا پر خاتون کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنایا جانے کا الزام ثابت ہوتا ہے تو انہیں 7 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ بنگلورمیں اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون نے بھارتی کرکٹر امیت مشرا کے خلاف رپورٹ درج کرائی جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر امیت مشرا نے انہیں ہوٹل میں بلا کرتشدد کا نشانہ بنایا اور گالیاں بھی دیں۔