بھارت نے فرانس سے جنگی طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

Francois Hollande and Modi

Francois Hollande and Modi

نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ابھی معاہدے کا مالی حجم طے نہیں ہوا جس کے لیے مزید مذاکرات ہونگے۔

اس معاہدے کا اعلان بھارتی وزیر اعظم نے پچھلے سال دورہ فرانس کے دوران کیا تھا۔ یہ معاہدہ بھی بھارت کے اس دفاعی پلان کا حصہ ہے جس کے تحت بھارت ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا دفاعی سازو سامان خریدے گا۔

اس کے علاوہ فرانس بھارت میں چھ جوہری پاور پلانٹ میں تعمیر کر رہا ہے۔