بھارت: ہسپتالوں میں آلودہ خون لگوانے سے 7 ماہ کے دروان 2234 افراد ایڈز کا شکار ہو گئے

AIDS Victims

AIDS Victims

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے ہسپتالوں میں غیر محفوظ انتقال خون کے طریقوں کی وجہ سے محض گزشتہ 7 ماہ کے دوران 2234 افراد ایڈز کے وائرس کا شکار ہو گئے۔

یہ بات بھارتی حکومت کے نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے نمائندے نے سماجی رہنما چیتن کوٹھاری کی طرف سے عدالت میں دائر کردہ درخواست کی سماعت کے دوران بتائی واضح رہے کہ بھارت میں 29 لاکھ افراد ایڈز کی بیماری جھیل رہے ہیں۔