بھارت کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے، او آئی سی

OIC

OIC

استنبول (جیوڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے بارے میں حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہوگا جب کہ بھارت بھی ان قراردادوں پر عمل کرے۔

استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کا 2 روزہ سربراہ اجلاس ہوا جس کے اختتام پر اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں فلسطین اور جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے ان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اعلامیے میں امت مسلمہ کے لئے باعث تشویش دیگر امور کا بھی ذکر کیا گیا ۔
اعلامیے کے مطابق جموں وکشمیر کے بارے میں حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہوگا جب کہ بھارت پر زوردیا گیا کہ وہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد کرے۔