بھارت: طالب علم کنہیا کمار کو 6 ماہ کی عبوری ضمانت پر رہا

Kanhaiya Kumar

Kanhaiya Kumar

دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں بغاوت کے الزام میں گرفتار جواہر لال یونیورسٹی کے طالبعلم کنہیا کمار کو 6 ماہ کی عبوری ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

دہلی ہائی کورٹ نے کنہیا کمار کی ضمانت کا حکم جاری کیا ، طلبا یونین کے سربراہ کنہیا کمار کو گذشتہ ماہ یونیورسٹی میں کشمیری رہنما افضل گورو کی برسی پر تقریب منعقد ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ۔

پولیس کے مطابق تقریب میں بھارت مخالف نعرے لگائے گئے تھے، پولیس نے ایک ویڈیو کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی تھی جو کچھ ٹی وی چینلوں پر دکھائی گئی تھی لیکن بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹی وی چینل نے اس واقعہ کی رپورٹ بڑھا چڑھا کر پیش کی تھی ۔