بھارت سے مدد اور افواج پر الزامات قومی سلامتی پر حملہ ہے، لیاقت بلوچ

Liaquat Baloch

Liaquat Baloch

کوئٹہ (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا بھارت سے مدد مانگنا اور افواج پاکستان پر بیہودہ الزامات عائد کرنا، قومی سلامتی پر حملے کے برابر ہے

حکومت بتائے کہ الطاف حسین اور مولوی فضل اللہ میں کیا فرق ہے؟۔ کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد مذمت کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایم کیو ایم پر پابندی مسئلے کا حل نہیں ہے اور حکومت کو آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا چاہئے۔