بھارتی مسلمان نے ہندوؤں کی عبادت کیلئے مندر تعمیر کر دیا

Indian,

Indian,

جے پور (جیوڈیسک) بھارتی شہر جے پور کے رہائشی 39 سالہ اکبر خان نامی ایک مسلمان نے ہندوؤں کی عبادت کیلئے ایک مندر تعمیر کر وا دیا ہے۔ اکبر خان کا دعویٰ ہے کہ اسے ہندوؤں کے دیوتا بھگوان شیوا سے بچپن سے ہی اُنسیت ہے۔ اسے جب بھی کوئی مشکل درپیش ہوتی ہے تو وہ بھگوان شیوا سے ہی دعا کرتا ہے جو کبھی رد نہیں ہوتی۔

اسی لئے اس نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ ایک دن ضرور مندر تعمیر کروائے گا۔ اکبر خان نے بتایا کہ اس مندر کو اس نے تن تنہا تعمیر کروایا اور کسی کی مدد نہیں لی ہے۔ یہ مندر 30 اپریل کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر خان کا کہنا تھا کہ اسے مندر کی تعمیر کرتے ہوئے کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اس نے بتایا کہ اس مندر کی تعمیر کرکے میں نے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہر کسی کو دوسروں کے مذہب کی عزت اور احترام کرنا چاہیے۔