خصوصی افراد معاشرے کے خصوصی سلوک کے مستحق ہیں: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کے لئے ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے ملک کی تاریخ کے مثالی اقدامات کیے ہیں۔

جس کی ایک مثال پنجاب میں خدمت کارڈ کا اجرا ہے۔

شہباز شریف نے کہا 950 نابینا افراد کو سرکاری ملازمتوں اور 721 اعلی تعلیم یافتہ معذور افراد کیلئے یونیورسیٹوں اورکالجوں میں نوکریوں کے مواقع پیدا کئے گئے۔