مہنگائی ‘غربت و معاشی بدحالی کی وجہ چھوٹی کرنسی کا خاتمہ ہے‘ ایم آر پی

Ameer Patti

Ameer Patti

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چھوٹی کرنسی کے خاتمہ سے عوام بدحال اور سرمایہ دار خوشحال ہورہے ہیں ۔ یہ بات روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے مرکزی صدر محمد سلیمان راجپوت کے ہمراہ میڈیا کانفرنس کے دوران مہنگائی وغربت سے نجات اور معاشی خوشحالی کا فارمولہ پیش کرتے ہوئے کہی ۔امیر پٹی نے کہا کہ دنیا پر ڈالر کی حکمرانی کی وجہ سینٹ کی قدروقیمت ہے مگر پاکستانی حکمرانوں نے سکہ ختم کرکے روپے کی قدرو قیمت ختم کردی ہے۔

جس کی وجہ سے پاکستانی سرمایہ ملٹی نیشنل کمپنیز کے منافع کی شکل آہستہ آہستہ بیرون ملک منتقل ہورہا ہے اور پاکستان غربت سے دوچار ہوتا جارہا ہے کیونکہ پاکستان میں ہر چیز کی قیمت روپے اور پیسے میں رائج ہے مگر پیسہ کے سکے کے خاتمے کی وجہ سے ہر چیز کی ادائیگی روپے میں کی جاتی ہے جس سے غریب عوام کو ہر چیز پر اضافی پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں جس سے غریب عوام کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان اور ملٹی نیشنل کمپنیز و سرمایہ داروں کو فائدہ ہورہا ہے۔

جو عوام کیلئے مہنگائی و غربت کا باعث بن رہا ہے اسلئے پیسہ کا سکہ رائج کرنے سے غریب عوام کو یومیہ اربوں روپے کے اضافی و بلاوجہ اخراجات سے بچاکر نہ صرف مہنگائی کا زور توڑا اور غربت سے بچایا جاسکتا ہے بلکہ قومی سرمائے کو بیرونی اجارہ داری سے محفوظ بناکر معاشی بد حالی سے محفوظ رہنے کے علاوہ پاکستانی کرنسی کو بھی مستحکم کرکے ڈالر کی طرح اس کی قدرو قیمت میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔