با اثر افراد کی طرف سے پال میموریل چرچ کی 114 کنال آراضی پر قبضہ کی کوشش

Kasur News

Kasur News

قصور (محمد عمران سلفی سے) با اثر افراد کی طرف سے پال میموریل چرچ کی 114 کنال آراضی پر قبضہ کی کوشش، مسیحی برادری سراپہ احتجاج، مسیح افراد کے وفد کی ڈی سی او قصور و ای ڈی سی سے ملاقات، تحصیلدار و پٹواری کو سخت ہدایات جاری، تفصیلات کے مطابق پال میموریل چرچ کی 114 کنال آراضی پرلینڈ مافیا و قبضہ گروپ کے سرغنہ ایم ایم وقاص نامی شخص ملی بھگت کرکے قبضہ کرنا چاہتا تھا۔

جس پر مسیحی برادری کے نمائندہ افرادماڈریٹر لاہور چرچ کونسل و انچارج پال میموریل چرچ ،ریوارنڈ منیر پھول، سیکرٹری لاہور چرچ کونسل مارٹن جاوید مائیکل، صدر پاسٹر الانس قصورپاسٹر پیٹر صلیبی،پاسٹر منیر ایم نیئر، ایلڈر مختار مسیح، ایلڈر کرامت مسیح، ایلڈر رفاقت مسیح، اقبال دانیال کھوکھر، اکرم مائیکل ایڈووکیٹ و مقامی خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چرچ کی جگہ پر قبضہ کرنے والے با اثر افراد کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ ایم ایم وقاص نامی شخص اس سے قبل بھی متعدد بار چرچ کی جگہ پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کر چکا ہے، احتجاج کے بعد مسیحی افراد کی نمائندہ شخصیات نے ڈی سی او قصور سلمان غنی کو تحریری درخواست دی جس نے اے ڈی سی محمد شاہد کو انکواری کا حکم دیا جنہوں نے حقائق کی روشنی میں ای سی قصور اور تحصیلدار اور پٹواری کو چرچ کی جگہ کرنے کی کوشش کرنے والے با اثر افرادکو فرد جاری نہ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگرپٹواری نے قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو فرد جاری کی تو پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔