بین الاقوامی رابطہ گروپ کا اجلاس، لیبیا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر تشویش

Terrorism in Libya

Terrorism in Libya

عدیس ابابا (جیوڈیسک) لیبیا سے متعلق بین الاقوامی رابطہ گروپ کے اجلاس کے شرکاء نے لیبیا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کو تشویشناک قرا ر دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اجلاس ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں جاری افریقی اتحاد کی سمٹ کے موقع پر ہوا۔

اجلاس کے شرکاء کے بقول لیبیا کی سلامتی سے متعلق صورت حال بگڑتی جا رہی ہے، لیبیا میں دہشتگردی کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے اور سمگلنگ میں ملوث مجرمانہ نیٹ ورکز پھیلتے جا رہے ہیں۔