اسلام آباد : زیادتی کیس ، ہسپتال انتظامیہ نے شواہد اور ثبوت ضائع کر دیئے

Islamabad rape

Islamabad rape

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ ، انتظامیہ ملزم کوبچانے کے لیے سرگرم ، شواہد تک ضائع کردیئے ۔ پمز انتظامیہ مبینہ زیادتی کیس میں ملوث میل نرس کرشن کو بچانے میں کامیاب ۔ چار روز قبل لڑکی سے زیادتی ہوئی مگر معاملہ فوری علم میں آنے پر بھی انتظامیہ نے لڑکی کا کوئی ٹیسٹ کروایا نہ ورثا کو پولیس سے رجوع کرنے دیا ۔

ہسپتال انتظامیہ نے لڑکی کے زیر استعمال بستر کی چادریں اور دیگر شواہد تک غائب کر دیئے ۔ زیادتی کے شواہد فوری نہ لینے کی وجہ سے ڈی این اے رپورٹ میں بھی کچھ ثابت نہیں ہو سکا ۔ انتظامیہ آج پھر متاثرہ لڑکی کا ڈی این اے ٹیسٹ کرا کر معاملہ دبانے کے چکر میں ہے ۔