آئی ایس او امام خمینی کی 27ویں برسی پر ملک بھر میں سیمینار منعقد کرے گی:ترجمان

Lahore

Lahore

لاہو (پ ر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری خبر کے مطابق امام خمینی کی 27 ویں برسی کے حوالے سے لاہور سمیت ملک کے اہم مقامات پر میں سیمینار آج منعقد ہو گا، جس میں تمام مکاتب فکر کے اسکالرز خطاب کریں گے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات اصغر مہدی کے مطابق آئی ایس او ہر سال کی طرح امسال بھی امام راحل خمینی بت شکن کی برسی عقیدت و احترام سے منائے گی،۔

اس سلسلہ میں ملک بھر میں امام خمینی کے افکار و کردار پر روشنی ڈالنے کیلئے سیمینار اور کانفرنسس منعقد ہوں گی جبکہ لاہور میں پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین بھوک ہڑتالی کیمپ میں امام خمینی سیمینار منعقد ہو گا جس میں شیعہ سنی علما کرام خطاب کریں گے اور امام خمینی کے افکار و کردار پر گفتگو کریں گے۔