کراچی : بلدیہ ،کھارادر، لائنز ایریا میں رینجرز کے چھاپے،8 گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن،کھارادر، لائنز ایریا میں رینجرز نے چھاپے مار کر ٹارگٹ کلرسمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانابریگیڈسےبھی5افرادکو حراست میں لیا گیا ہے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے تھانا بریگیڈ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 4مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔