کراچی میں صفائی مہم میں عدم دلچسپی اور گجر نالے پر کاروائی بھی سوالیہ نشان بن گئی

Cleanliness in Karachi

Cleanliness in Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزارت بلدیات کی کراچی میں صفائی مہم میں عدم دلچسپی اور گجر نالے پر کاروائی بھی سوالیہ نشان بن گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی مین سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی تین روزہ صفائی مہم کی ناکامی کے بعد وزارت بلدیات نے 6 ماہ کی صفائی مہم کا اعلان کیا جو کہ عدم دلچسپی کا شکار ہے وہیں صفائی مہم کی ناکامی سے توجہ ہٹا نے کے لئے شروع کی گئی گجر نالے کی صفائی اور نالے کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کی مہم بھی عدم دلچسپی کا شکار ہوگئی گجر نالے پر اتوار کی سرکاری تعطیل کے دوران کام بند رہا۔۔

ضلعی انتظامیہ اور کے ایم سی نے گجر نالے پر اتوار کے روز کام نہیں کیا اور وزیر بلدیات جام خان شورو کا دعویٰ تھا کہ گجر نالے سے مکانات مہندم کرنے کے بعد نالے کے دونوں اطراف 20،20فٹ روڈ تعمیر کی جائے گی وہ بھی نہ ہوسکا گجر نالے کی ایک طرف سے مکانات کو مہندم ہورہے ہیں اور گجر نالے کی 5کلو میٹر پر کام مکمل کرلیا گیا تاہم اس کی چوڑائی 47فٹ سے 20فٹ تک محدود ہے اور سندھ حکومت نے تاحال گجر نالے کے کسی منصوبے کے لئے فنڈز مختص بھی نہیں کئے گئے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی منصوبے اور حکمت عملی ترتیب دیئے بغیر گجر نالے سے تعمیرات کے خاتمے کی مہم کا بڑی عجلت میں کام کا آغاز کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔