کراچی میں ماہ محرم میں دال، چینی ، مرغی سب مہنگے

Pulses Expensive

Pulses Expensive

کراچی (جیوڈیسک) کراچی والوں پر مہنگائی کے وار جاری ہیں ، محرم الحرام کے مہینے میں دال ، چینی اور مرغی سب کچھ مہنگا ہوگیا ۔ محرم الحرام کے ماہ میں نذر و نیاز کا اہتمام زور و شور سے کیا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مختلف پکوان کی تیاریوں کے لئے گوشت ، دالیں اور چینی کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کے باعث منافع خور بھی خوب سرگرم ہوجاتے ہیں ۔ شہر میں دال چنا 10 روپے اضافے سے 170 روپے کلو کر دی گئی ، چینی دو روپے مہنگی ہوکر 70 روپے کلو جبکہ مرغی کا گوشت 20 روپے اضافہ سے 250 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ کسی بھی تہوار میں اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ معول بن چکا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ انتظامیہ کی خاموشی ہے جس کے باعث منافع خوروں کے حوصلے دن بہ دن مزید بڑھ رہے ہیں۔