کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد اسلحہ پھینک کر فرار ہو گئے

Weapons

Weapons

کراچی (جیوڈیسک) ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کے مطابق جامعہ اردو گلشن کیمپس کے قریب زیر تعمیر عمارت میں تعینات چوکیدار سے نامعلوم افراد نے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔

چوکیدار نے مزاحمت کی تو ملزمان جلد بازی میں اپنا اسلحہ بھی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک کلاشنکوف اور 12 گولیاں اپنی تحویل میں لے لیں۔

ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے حدود کے اندرکوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔