پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ کا سیمی فائنل تک رسائی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اُسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور ڈی ایم سی کورنگی کے تعاون سے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے لیاری کی معروف ٹیم لیاری بلوچ کو انتہائی دلچسپ کھیل کے بعد 1-0سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ مستحکم کرلی ۔

کھیل کی خاس بات اعظم اسپورٹس کے سلیم اللہ کا فیصلہ کن گول اعظم اسپورٹس کی کامیابی کا سبب بن گیا ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض جاوید بنگش ،نصیر عمر اور شوکت خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ریاض اختر مائیکل اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔