آل کراچی بابو شاہ و استاد دائود شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ حسینی فٹ بال کلب اور آزاد الیون اسٹار کلب کے زیر اہتمام کلری فٹ بال گرائونڈ آگرہ تاج پر جاری آل کراچی با بو شاہ و استاد دائود شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ میں لیاری بلوچ نے مد مقابل کلری اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی

دوران کھیل مقابلی 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا ۔دوسرے میچ میں لیاری محمڈن نے پھول پتی بلوچ کو 2-0سے ڈھیر کردیا ۔کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاک اسپورٹس نے ینگ ہنگورہ کلب کو 4-1سے ٹھکانے لگا دیا۔

چوتھے میچ میں بلے جی بلوچ نے مضبوط حریف خیبر مسلم کو 3-1سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ کھیلے گئے پانچویں میچ میں بلوچ یوتھ گارڈنے کوہاٹ اسپورٹس کو 5-0کے مارجن سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے آئوٹ کردیا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نذر شباب ،نیاز احمد ،عبدالباقی،غلام عباس بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد عرفان اور محمد اسلم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔