آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

All Karachi Football Tournament

All Karachi Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں بلوچ یونین ملیر نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ساحل محمڈن کورنگی کو 3-1سے شکست دیدی۔

کھیل کی خاص بات بلوچ یونین کے کھلاڑی محمد انیس کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے لگا تار 3گول اسکور کئے ،جبکہ ساحل محمڈن کا واحد گول محمد یاسین نے اسکور کیا ۔دیگر میچوں میں معمار اسپورٹس نے مد مقابل وکٹر اسپورٹس ملیر کو 3-0سے ،سیون شاہ فٹ بال کلب نے شاہ فیصل کلب ناظم آباد کو سخت مقابلے کے بعد 2-1سے جبکہ گرین بلوچ کلب کے گرائونڈ نہ آنے پر بلوچ کلب ملیر کو واک اوور کی بنیاد پر کامیابی حاصل ہوگئی۔

معمار اسپورٹس کے جمشید نے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کیا ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری سراج الدین طالب ،خالد ممتاز جمی ،پٹیل ،محمد یوسف ،انیس بلوچ اور پرویز گل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایم اے خالد اور شیراز تھے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر