کراچی: گلشن اقبال سے کالعدم حزب التحریر کا سربراہ گرفتار

Suspect Arrested

Suspect Arrested

کراچی (جیوڈیسک) گرفتار ملزم سہام قمر کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل منیجر ہے، ایس ایس پی سی ٹی ڈی عثمان باجوہ کے مطابق ملزم کراچی میں کالعدم تنظیم حزب التحریر کو فعال کرنے میں مصروف تھا۔

عثمان باجوہ کے مطابق ملزم اہم تعلیمی اداروں میں شامل افراد کا برین واش بھی کرتا تھا۔ دوسری جانب گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لئے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق اس کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان منیر احمد اور عثمان غنی قتل و غارت کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزم منیر احمد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے، اور اس سے اسلحہ اور مذہبی لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔