کراچی: سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہونیوالا ملزم گرفتار

Arrested

Arrested

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بہادرآباد میں پولیس نے کارروائی کرکے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ایس پی ڈاکٹر فہد کے مطابق ملزم وقاص ملک کو بہادرآباد کے علاقے سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے 12 روز قبل شہید ملت روڈ سے پولیس اہلکار سے سرکاری ایس ایم جی چھین کر فرار ہوا تھا جس کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج ہے۔ ملزم نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر ایس ایم جی نہیں چھینی،پولیس اہلکار کا اسلحہ اس کی گاڑی کے ساتھ پھنس گیا تھا۔

تاہم وہ خوفزدہ ہوگیا تھا تبھی پولیس کے پاس نہیں آیا جبکہ چند روز قبل اسلحہ کشمیر روڈ پر کچرا کنڈی سے مل چکا ہے۔