کراچی کی خبریں 20/8/2016

Parcham Taqseem

Parcham Taqseem

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ جمہوریت کا مطلب عوام کے منتخب نمائندوں پر مشتمل ایسی حکومت ہوتی ہے جو پارلیمنٹ کے اکثریتی فیصلوں کی مدد سے ملک کا انتظام چلائے اور قوم کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ محفوظ ‘ پر امن اور خوشحال مستقبل کیلئے فیصلے کرکے ان پر عملدرآمد یقینی بنائے اسلئے جمہوریت میں کسی بھی بااختیار و متقدر فرد کو پارلیمنٹ کو بائے پاس کرتے ہوئے اپنے ذاتی فیصلے ملک و قوم اور اراکین پارلیمنٹ پر مسلط کرنے کی اجازت کسی بھی جمہوری ملک کے آئین میں نہیں ہے اسلئے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے لیوی ٹیکس میں اضافے کے نوٹیفکیشن کیخلاف اپیلوں پرفیصلہ دیتے ہوئے وزیراعظم کی جانب سے کابینہ کو بائی پاس کرنے کا اختیار رولز 16 کی شق 2 کو کالعدم اور کابینہ کی منظوری کے بغیر کسی بھی آرڈیننس کے اجرا ¿ کو غیر قانونی قرار دینا اور پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کرنے سے قبل ہر قانون و بل کی کابینہ سے منظوری اور تمام قوانین پر غور کیلئے کابینہ کو مناسب وقت کی فراہمی کی ہدایت صرف جمہوریت کاعدالتی تحفظ ہی نہیں بلکہ آئین اور پارلیمنٹ کے اختیارات کا بھی تحفظ ہے جس کیلئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی اور عوام پاکستان سپریم کورٹ آف پاکستان اور اس کے تمام ججز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے جعفر آباد میں پٹ فیڈر کینال میں شگاف ڈالنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج پنہل خان بنگلزئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے تسلسل کے باجود ملک و قوم پنہل خان جیسے فرض شناس اور ایثار و قربانی کی مثالیں قائم کرنے والے مسلح افواج ‘ رینجرز ‘ پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں ‘ افسروںاور جوانوں کی وجہ سے ہی محفوظ ہیں اسلئے ہمیں اپنی افواج اور سیکورٹی اداروں کا ہر طرح احترام کرتے ہوئے ان کیساتھ بھرپور تعاون بھی کرنا چاہئے ۔گجراتی سرکار نے بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت تمام سیکورٹی اداروں کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف کامیابی کیلئے جس ایثار و جذبے کی ضرورت ہے وہ ہمارے سیکورٹی اداروں کے پاس موجود ہے مگر ٹیکنالونی و وسائل کی کمی ان کے آڑے آرہی ہے اسلئے حکمران کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کرتے ہوئے قومی وسائل ملک وقوم کو محفوظ بنانے کیلئے مختص کرتے ہوئے تمام سیکورٹی اداروں کو تمام ضروری وسائل و ٹیکنالوجی کی فراہمی یقینی بنائیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت پاکستان میں کم و بیش ہر دہشت گردی کی واردات میں بھارتی ایجنسی ”را“ کا ہاتھ ہے جس کے ٹھوس ثبوت اور شواہد پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ اور امریکہ کو پیش بھی کرچکا ہے جبکہ مودی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنی تقریر میں بلوچستان کے علیحدگی پسند عناصر کو ہلہ شیری دیکر پاکستان میں انتشار و بدامنی پیدا کئے رکھنے کے بھارتی عزائم مزید بے نقاب کئے ہیں جس پر خود بھارت کے اندر سخت احتجاج ہو رہا ہے اس لئے یہ کہنا بے محل نہیں ہوگا کہ مودی سرکار جلد بازی میں پاکستان کیخلاف اپنا کیس خود کمزور کررہی ہے اسلئے ہمارے پاس بھارت کو عالمی دباﺅ میں لا کر اسے یواین قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل پر مجبور کرنے کایہ نادر موقع ہے کیونکہ اگر بھارت پر پڑنے والے عالمی دباﺅ کا ٹمپو برقرار رہا تو جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے انعقاد تک کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منزل اور بھی قریب آجائیگی جس کیلئے پاکستان کی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش والی حکمت عملی بھی کارگر ثابت ہوئی ہے۔ آج کی صورتحال بلاشبہ کشمیریوں کی نفسیاتی فتح اور بھارت کی نفسیاتی شکست سے تعبیر کی جاسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امریکہ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ سے مسلم امریکی کمیونٹی میں بڑھتے ہوئے اضطراب و خوف ہراس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما ¶ں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی و دیگرنے کہا ہے کہ امریکہ میں اسلام فوبیا کیخلاف بند باندھنا اور مسلمانوں کیخلاف نفرت کے بڑھتے ہوئے رجحان روکنا امریکی پالیسی سازوں کی ذمہ داری ہے کیونکہ امریکی مسلمان نہ صرف امریکہ میں ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنے تمام فرائض نبھا رہے ہیں بلکہ امریکی ترقی میں بھی ہر اول دستے کا کردار اداکررہے ہیں !