کراچی: پولیس کا سرچ آپریشن، 20 مشتبہ افراد گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) سرچ آپریشن کے دوران پولیس کی جانب سے داخلی و خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ ایس ایس پی ساؤتھ ڈاکٹر فاروق کے مطابق حراست میں لیئے گئے 20 افراد کو تفتیش کیلئے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ دوسری جانب ضلع ساؤتھ میں ہی پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں 18 گاڑیاں اور 28 موٹرسائیکلیں ضبط کر لیں۔

پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران 74 گاڑیوں کے کالے شیشے اتارے گئے۔