کراچی میں سانحہ صفورہ کے پانچ ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ

Safoora Chowrangi Tragedy

Safoora Chowrangi Tragedy

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ میں ملوث 5 ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چار ملزمان کی نشاندہی پر پانچواں ملزم اسد الرحمان گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے سانحہ صفورا میں استعمال ہونیوالی گاڑی بھی برآمد کی گئی۔

تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ ملزمان کی نشاندہی پر سانحہ صفورا میں استعمال ہونیوالی 2نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کی ہے،ملزمان سے مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ جاری کیا جائے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے 14روزہ کا جسمانی ریمانڈ کر دیا۔