کراچی میں بلدیاتی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

کراچی (جیوڈیسک) ا میر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں “سلیکشن” روکنے کیلئے فوج تعینات کی جائے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر علی زیدی کے ہمراہ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن فوج کی زیر نگرانی کرائے جائیں، پولنگ اسٹیشنوں کے اندر بھی فوجی اہلکار ہونے چاہئیں جبکہ آر اوز سمیت پولنگ عملے کی تقرری کا عمل بھی شفاف بنایا جائے۔

اس موقع پر علی زیدی نے کہا کہ نئے پاکستان کی شروعات کراچی سے ہوگئی ہے۔