کراچی: مال خانے میں پرانی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، 5 جھگیاں بھی جل گئیں

Karachi Huts Fire

Karachi Huts Fire

کراچی (جیوڈیسک) گلشن اقبال میں واقع مال خانہ کے قریب جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے وہاں موجود پرانی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جبکہ قریب واقع پانچ جھگیاں بھی جل گئیں، آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں اور عملے نے تین گھنٹے کی جد و جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔’

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے فائر بریگیڈ کو بروقت اطلاع دی اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا، جس کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا۔