کراچی یونیورسٹی، بی کام نتائج میں تبدیلی کا اسکینڈل پکڑا گیا

University of Karachi

University of Karachi

کراچی (جیوڈیسک) جامعہ کراچی میں 251 طلبا کے نتائج تبدیلی کا اسکینڈل پکڑا گیا۔ ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی میں بی کام پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں تبدیلی کی گئی جس میں اساتذہ بھی شامل تھے۔

جامعہ کراچی کے آٹھ اساتذہ نے نقل مافیا کے ساتھ مل کر بی کام پرائیوٹ کے امتحانات میں نتائج تبدیل کیے۔ جن مضامین کے نتائج تبدیل کئے گئے ان میں اکنامک آف پاکستان، ایڈاوانس اکائونٹنگ، پرنسپلز آف مینجمنٹ شامل ہیں۔

نقل مافیا نے نتائج تبدیلی کے لیے امیدواروں سے لاکھوں روپے وصول بھی کیے تھے ناظم امتحانات کے مطابق نتائج تبدیل کرنے والے اساتذہ کو آئندہ کے لیے بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن اساتذہ نے نتائج تبدیل کیے ان کے بل بھی روک لیے انہیں معاوضہ ادا نہیں کیا جائے گا۔