کشمیر ریلی کی کامیابی پر وسیم بٹ کی طرف سے آئریش پاکستان فائونڈیشن کے تمام ایگزیکٹیوز کو مبارکباد

Waseem Butt

Waseem Butt

آئرلینڈ: گزشتہ دنوں آئرکیش پاکستان فائونڈیشن کے تمام ڈبلن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و سفاکیت کی خلاف اور مظلوم اور نہتے کشمیری عوام کے حق میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

اس احتجاجی ریلی کی کامیابی پر تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما وسیم بٹ نے IPF کے تمام ایگزیکٹیوز کو بلخصوص معید حامد، بیرسٹر عمران خورشید ، عتیق باجواہ ، منہاج القرآن آئرلینڈ کے جنرل سیکرٹری رضوان احمد طور، امتیاز خان، طاہر عبداللہ، عمار علی اور زبیر خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ IPF نے کشمیر ریلی کا انعقاد کر کے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ اس دیار غیر میں رہ کر بھی ان کے دل اپنے مظلوم کشمیری عوام کیلئے دھڑکتے ہیں۔

کشمیری عوام پر بھارت کی طرف سے کیے جانے والے اس ظلم و ستم پر عالمی برادری کو متوجہ کرواتے ہیں ۔ IPF نے اتنے مختصر وقت میں اور آئرلینڈ جیسے ملک جہاں پاکستانی کمیونٹی اتنی زیادہ نہیں ہے اور اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو جمع کرنا اور شاندار ریلی کا انعقاد کرنا بڑا مشکل کام ہے، تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے تمام رفقا و اراکین IPF کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور آئندہ بھی ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔