بزرگ کشمیری رہنماء حاجی محمد شاہ مدنی کے چہلم کی تقریب

Chehlum Haji SM Shah Madni

Chehlum Haji SM Shah Madni

سوہاواہ (پ۔ر) بزرگ کشمیری رہنماء اور مسلم لیگ نواز گروپ آزاد کشمیر کے نائب صدر حاجی سید محمد شا ہ مدنی کے چہلم کی تقریب گذشتہ روز ضلع جہلم تحصیل سوہاوہ کے قصبے نورپور سیداں میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں سابق صدر آزادجموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان، وزیرتعلیم آزاد کشمیر برسٹر سید افتخار گیلانی، وزیرخوراک سید شوکت علی شاہ، مرکزی زکواۃ کونسل آزاد کشمیر کے چیئرمین صاحبزادہ سلیم چشتی، آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء سید فقیر حسین بخاری، ایم ایل اے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر، سابق وزیرآزادکشمیرسید محمد شاہ، سابق سیکرٹری حکومت آزاد کشمیر سلیم بسمل، وزیراعظم آزادکشمیرکے سابق مشیرسید رشیدشاہ، مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے رہنماء سردارابرارخان، پیرسید زبیرشاہ، چیئرمین سوہاواہ تحصیل کونسل راجہ شارق ، سابق ناظم سوہاوہ سید نصرت بخاری، سابق چیئرمین زکواۃ راولا کوٹ سید اظہرعلی شاہ، چیئرمین یونین کونسل پنڈمتے خان سوہاوہ سید گلبہارشاہ، سابق چیئرمین پی ڈی اے سردارعبدالخالق، پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے رہنماء حافظ صغیر، پی ڈبلیوڈی ورکرزیونین آزادکشمیرکے صدرسردارافتخار شاہین، صدریونین ملازمین محکمہ خوراک پونچھ سردارناظم افتخار، ضلع جہلم مسلم کانفرنس کے صدر سید خلیل شاہ، پی ڈبلیوڈی یونین آزادکشمیرکے مرکزی نایب صدرسید امتیازنذیر ور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر سرداریعقوب نے کہاکہ حاجی محمد شاہ مدنی نے پاکستان ، آزادکشمیراور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں پاکستان اور کشمیرکے لوگوں کے لئے بے لوث خدمات انجام دیں۔ ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔تقریب کا باقاعدہ آغازتلاوت قرآن الحکیم سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت قاری سید وحید شاہ نے حاصل کی۔نقابت کے فرائض پروفیسر سید نورحسین شاہ نے انجام دیئے جبکہ صدارت سابق مشیر صدر آزاد کشمیر سید غلام احمد شاہ نے کی۔ پیغمبرگرامی حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی شان میں سید احمد مجتبیٰ نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے حاجی سید محمد شاہ مدنی کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیااور کہاکہ ان جیسے ہمدرد اور انسانیت سے محبت رکھنے والے لوگ بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ وہ ایک ناقابل فراموش شخصیت کے مالک تھے اور ان کی گرانقدرخدمات ایک طویل عرصے تک یادرکھی جائیں گی۔

حاجی سید محمد شاہ مدنی کا بنیادی طورپر تعلق ضلع راولاکوٹ کے گاؤں چھوٹا گلا سے تھا ۔ان دنوں ان کا خاندان ضلع جہلم کے علاقے سوہاواکے قصبے نورپورسیداں میں مقیم ہے۔مرحوم رشتے میں آزادکشمیرکے سابق وزیرتعلیم اور روحانی شخصیت سید عبداللہ شاہ آزادکے بھانجے تھے۔ سید عبداللہ شاہ کے والد سید نوران شاہ ایک صاحب کرامت بزرگ تھے اور پاکستان بننے کے بعدمقبوضہ کشمیرسے ہجرت کرکے آزادکشمیراور پھر سوہاوا ہ علاقے میں آکر آباد ہوئے اور اس قصبے کا نام نورپور سیدان رکھا۔سید عبداللہ شاہ آزادکے فرزند سید شوکت علی شاہ ان دنوں آزادکشمیرکی کابینہ میں وزیرخوراک ہیں۔ مرحوم سیدمحمد شاہ مدنی کے چھوٹے بھائی سید غلام احمد شاہ بھی آزادکشمیرکی سیاست میں بہت سرگرم ہیں اور صدرآزادکشمیرکے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔مرحوم حاجی محمدشاہ مدنی کے لواحقین میں انکے فرزند سید شوکت علی شاہ، سید شفقت علی، شجاعت علی، شفاعت علی اور بھتیجے سید ابرارشاہ، سید ذوالفقارعلی شاہ اور اسراراحمد قابل ذکر ہیں۔