خیرپور ناتھن شاہ میں متقی اور پرہیز گار معزز شخصیت حاجی خادم حسین جانوری انتقال کر گئے

Haji Khadim Hussain Janwary

Haji Khadim Hussain Janwary

خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ میں متقی اور پرہیز گار معزز شخصیت حاجی خادم حسین جانوری طویل عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔

نماز جنازہ مرکزی امام بارگاہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جس کے بعد انہیں خیرپور ناتھن شاہ میں ان کے آبائی گاؤں گھارو میں لطف شاہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

دوسری طرف ان کے ورثا محمد اسلم جانوری، اعجاز جانوری، گلزار جانوری، ریاض جانوری، ایاز جانوری، فیاض جانوری اور دیگر سے سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔