خیبر پختونخوا، 10 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا، پولنگ کا عمل جاری

Voting

Voting

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا میں دس سال بعد بلدیاتی انتخابات کا میلہ سج گیا، پولنگ کا عمل جاری ہے، ایک کروڑ 31 لاکھ سے زائد ووٹرز چوراسی ہزار چارسو بیس امیدواروں کو اپنا نمائندہ منتخب کریں گے، الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ جن حلقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے نہ دیا گیا وہاں انتخابی نتائج منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخاب کے لیے میدان سج چکا ہے، ایک کروڑ 31 لاکھ سے زائد ووٹرز 84 ہزار 4سو بیس امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان میں 74 لاکھ چورانوے ہزار 591 مرد اور 56 لاکھ 38 ہزار 619 خواتین ووٹرز ہیں۔ خیبر پختونخوا کی گلی گلی میں بلدیاتی انتخاب کا رنگ چڑھا ہوا ہے۔

ووٹرز کی قدرقیمت اونچے درجوں پہ ہے ۔ امیدواروں کی کوشش ہے کہ آخری گھڑی میں بھی کسی کی حمایت حاصل ہو جائے تو یہ موقع نہ گنوایا جائے۔ دوسری طرف پولنگ سٹیشنوں پر گہما گہمی ہے، امیدواروں نے بھی اپنے شامیانے لگا رکھے ہیں جہاں ان کے پولنگ ایجنٹ اپنے امیدوار کے حق میں ووٹز کو لبھا رہے ہیں۔