تھپڑوں کی ویڈیو سامنے آنے پر محکمہ تعلیم جاگ گیا

Video

Video

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے پرائیوٹ اسکول کی پرنسپل نے بچوں پر تھپڑوں کی برسات کردی، ویڈیو سامنے آنے پر پرائیوٹ اسکولز ڈائریکٹوریٹ جاگ پڑا، تحقیقاتی کمیٹی بنادی۔

کراچی کے علاقے حسین آباد کے ایک اسکول کی پرنسپل کی جانب سے ننھے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے آنے پر پرائیویٹ اسکولز ڈائریکٹوریٹ حرکت میں آیا ہے۔