کویت مسجد میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار کی شناخت ہو گئی

Fahad Salman

Fahad Salman

کویت (جیوڈیسک) کویت میں مسجد پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی ، حملہ آور سعودی شہری تھا۔ کویت کی وزارت داخلہ کے مطابق مسجد امام صادق پر حملہ کرنے والے کا نام فہد سلیمان عبدالمحسن القبہ بتایا گیا ہے۔

حملہ آور سعودی شہری تھا ، حملہ آور کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔ ادھر کویتی پولیس نے اس ٹیکسی ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس نے حملہ آور کو مسجد تک پہنچایا تھا جبکہ کئی دیگر مشکوک افراد سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

جمعے کو ہونے والے خودکش حملے میں 26 افراد ہلاک اور 227 زخمی ہوگئے تھے۔