لاہور ایئرپورٹ سے 7 کلو سونا دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Lahore Airport

Lahore Airport

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم نے 7 کلو سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سونے سے لگاؤ اور اس کے چمکتے دمکتے زیورات پہننا ہر خاتون کی دلی خواہش ہوتی ہے۔

یہ قیمتی دھات ہر انسان کو دیوانہ کردیتی ہے۔ ایسی ہی دیوانگی کے شکار ایک شہری محمد رضوان نے لاہور ائیرپورٹ سے سونا سمگل کرنے کی کوشش کی۔

شاطر ملزم نے 7 کلو سونے کے 60 بسکٹ اپنی ٹانگوں پر باندھے، ایمریٹس کی فلائٹ پر بیٹھا اور دبئی سے لاہور آپہنچا۔ کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی اور ملزم کو دھر لیا۔

ملزم محمد رضوان لاہور کے علاقے خواجہ کوٹ سعید کا رہائشی ہے۔ حکام نے ملزم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔