چیف سلیکٹر نے عبدالرزاق سمیت نظرانداز پلیئرز کو آس دلا دی

Abdul Razzaq

Abdul Razzaq

لاہور (جیوڈیسک) چیف سلیکٹر نے عبدالرزاق سمیت نظرانداز کھلاڑیوں کو آس دلا دی۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر اگر ٹیم میں دوبارہ واپسی کے خواہشمند ہیں تو یہ اچھی بات ہے، کوئی بھی کھلاڑی فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی دکھائے اسے ضرور موقع دیں گے۔

عبدالرزاق جیسے آل راؤنڈر ٹیم میں آئیں تو اس سے اچھی بات اور کیا ہوگی۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اسکواڈ کیلیے آل راؤنڈرز بڑی مشکل سے ڈھونڈے ہیں۔ یاد رہے کہ دورئہ انگلینڈ کیلیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں صرف انور علی اور بلاول بھٹی آل راؤنڈرز ہیں۔