عامر خان کو اپنا فارم ہاؤس تحفے میں دے رہی ہوں، میرا

 Meera

Meera

لاہور (جیوڈیسک) بھارت میں عامر خان پر تنقید کیا ہوئی،اسکینڈل کوئین میرا بھی میدان میں آگئیں،دریا دلی کی مثال قائم کر دی۔

بھارتی انتہا پسندوں کا دل چھوٹا ہے تو کیا ہوا، میرا جی کا دل تو بہت بڑا ہے، کبھی ضرورت مندوں کی ڈالرز سے مدد کرتی ہیں تو کبھی اپنے ہی انداز میں آٹوگراف دیتی ہیں۔

دریا دل میرا جی نےسوشل میڈیا پر “پی کے” کے نام اپنی گلابی انگریزی میں پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا لاہور میں تعمیر نیا فارم ہائوس عامر خان کو تحفے میں دے رہی ہیں۔

انہوں نے عامرخان سے یہ بھی کہا کہ آپ میری فیملی کی طرح ہیں،آپ جب بھی لاہور آئیں گے،میرے مہمان ہوں گے،میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔