لاہور: آگ لگنے سے تین بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق

Fire Lahore

Fire Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں آگ لگنے سے تین بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے حسن ٹاؤن کے ایک گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں یہ سانحہ رونما ہوا۔

جاں بحق بچوں میں 8سال کاعثمان،5سال کاارسلان،3سال کانعمان،7سال کی بچی نستعین شامل ہیں جبکہ ایک بچی سفینہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔