لاہور: مغلپورہ کے قریب بچے کو بچانے کی کوشش میں خاتون کی گاڑی نہر میں جا گری

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے مغل پورہ کے قریب بچے کو بچاتے ہوئے خاتون گاڑی سمیت نہر میں جا گری ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مغل پورہ کے قریب ایک خاتون ڈرائیور کی گاڑی سڑک کراس کرنے والے بچے کو بچانے کی کوشش میں نہر میں جا گری ۔

ریسکیو ٹیم نے خاتون کو بحفاظت نہر سے نکال لیا ہے جبکہ گاڑی کو نہر سے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ مغلپورہ کے قریب سڑک پر نہر کنارے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں لگائی گئی تھی جس کی وجہ سے گاڑی سیدھی نہر میں جا گری ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔