لنڈی کوتل :مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

Roof Falling

Roof Falling

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونیوالوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں ۔ گھر کے مکینوں کو کیا خبر تھی یہ ان کی آخری رات ہوگی۔

خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں نیکی خیل کے علاقے میں بوسیدہ مکان کی چھت اچانک گر گئی جس نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی جان لے لی۔

جاں بحق ہونیوالوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں ۔ مکان کی چھت گرنے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور ملبے سے لاشوں کو نکال گیا اور ہسپتال منتقل کیا گیا۔