زمینداروں میں زرعی آلات الاٹ منٹ لیٹر تقسیم کرنے کے حوالہ سے تقریب منعقد ہو گی

Ceremony

Ceremony

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں مشینی کاشت کے فروغ کیلئے زرعی آلات /مشینری کی فراہمی کے پروگرام کے تحت تحصیل پیرمحل کے کسانوں، کاشتکاروں اور زمینداروں میں زرعی آلات الاٹ منٹ لیٹر تقسیم کرنے کے حوالہ سے تقریب منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب، ڈی اوزراعت سید شاہد افتخار بخار ی ،چوہدری خالد محمود تھے۔

ہر یونین کونسل میں سے ایک زمیندار کو زرعی آلات پر سبسڈی دی گئی ہے زرعی آلا ت کے سیٹ پر 50%سبسڈی پر دی جائے گی جس میں ڈسٹک ہیرو،روٹا ویٹر،شوگر کین رجر ،چیزل ہل سیٹ، ڈسک ہل ، شوگر ڈسک دی گئی۔

قرعہ اندازی میں محمد امین ، عبدالحمید، حماد علی، محمد یوسف، محمد اسحاق، عبدالرشید، خالد مبین، محمد ساجد میں الاٹ منٹ لیٹر تقسیم کئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب نے کہاکہ کاشتکاروں کی زندگی میں خوشحالی لانے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادو ں پر کام کر رہی ہے۔

Ceremony

Ceremony

اس پروگرام کے تحت 50 فیصد سبسڈی پر اندرون ملک تیا ر شدہ زرعی آلات /مشینری فراہم کی جائیگی جس سے مشینی کا شت کافروغ او زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔شاہد افتخار نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں قرعہ اندازی کے ذریعے زمینداروں میں زرعی آلات تقسیم کرنے کی سکیم متعارف کروائی ہے۔