100 فٹ زمین کا ٹکراوابال جان بن گیا لیہ

Layyah

Layyah

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) 100 فٹ زمین کا ٹکراوابال جان بن گیا۔آئے روز حادثات سے کئی افراد زخمی ہو چکے ہیں۔لیہ رود کے تاجروں کا احتجاج ہائی وے اور TMA نے درمیانی سو فٹ ٹکڑے کی جگہ کو علاقہ قبول نہ کرتے ہوئے چھوڑ دیا۔ DCO لیہ محکمہ ہائی وے فل فورسڑک کے حصے کو تعمیر کرانے کا بندوبست کرے۔ان خیالات کااظہار صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے دکانداروں شیخ حاجی انیس ،شیخ محمد عابد ،غلام مصطفی،مشتاق احمد جھکڑ،عا صم نصیر، اسماعیل موٹر مکینک،غلام رسول، محمد رضوان،عمر آٹوز،شمس الدین ،مدنی آٹوز،حافظ غلام رسول ،محمد ایوب،ملک محمد رفیق ،محمد اسلم ،سجاد کھیڑا،کے ہمرا پریس کانفرس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر دکاندداروں نے سڑک پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔تفصیل کے مطابق 2012 میںکرڑ شہر کے لیہ روڈ تعمیر کیا جو کہ اٹو مارکیٹ تک تعمیر کیا گیااور 100 فٹ کاٹکرا چھوڑ کر اگلا حصہ مکمل کیالیکن اس ٹکڑے کو دونوں محکمے قبول کرنے سے ا ن کار کر رہے ہیں ۔جس کے باعث آئے روزحادثات رونما ہو رہے ہیں۔انجمن تاجران کروڑ کے صدر طارق محمود پہاڑ نے دکانداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے DCO لیہ، محکمہ ہائی وے اور TMA سے مطالبہ کیاکہ سڑک فل فور تعمیر کی جائے تا کہ حادثات سے بچا جا سکے۔