یوم محبت

Flowers

Flowers

تحریر : ممتاز ملک
کیا ہمارا مذہب ہمیں خوش ہونے سے روکتا ہے ؟ یا کیا ہمارا مذہب ہمیں ہمارے رشتوں اور دوستوں سے محبت کے اظہار سے روکتا ہے ؟ بلکل نہیں اسلام تو رشتوں کو ایک دوسرے سے باندھے رکھنے کی ترغیب دیتا ہے . رشتہ داروں سے محبت، رقابت داروں سے محبت، اپنے پڑوسیوں سے محبت، اپنے بچوں سے محبت، اپنے باپ کے دوستوں سے محبت ، اپنی ماں کی سہیلیوں سے محبت، اپنے دوستوں اور سہیلیوں سے محبت ، اپنے بہن بھائیوں سے محبت، اپنے ماں باپ سے محبت، اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے محبت، اپنے شوہر سے محبت، اپنی بیوی سے محبت، ذرا دیکھیئے تو اسلام تو سراپا محبت ہی محبت ہے … سڑکوں پر پلنے والے عاشقی معشوقی کے کھیل کو محبت کہہ کر اس کی تذلیل نہیں کرنی چایئے. کیونکہ محبت گھروں سے نہیں بھگاتی۔

محبت چھپ چھپ کر ملنے پر مجبور نہیں کرتی … محبت اپنے ماں باپ کے منہ پر کالک نہیں ملواتی… محنت بڑوں کے سر میں راکھ نہیں ڈلواتی.. محبت اپنوں سے بغاوت نہیں کرواتی… محبت گھر سے زیور پیسہ لیکر غائب ہونے کا مشورہ نہیں دیتی … محبت لڑکیاں برباد نہیں کرواتی….. محبت دوسرے کا مال نہیں کھلکواتی… محبت بدکار نہیں ہوتی.. سو جسے اعتراض ہوا ، میاں بیوی کی یوم محبت پر اپنی تصویر پوسٹ کرنے پر ،اسے بھی پڑھ لیجیئے.ہمیں پوچھا گیا … سوال…. کیا آپ مسلمان ہیں ؟ جواب…. جی نہیں صرف آپ مسلمان ہیں .. اب خوش… کسی کی بھی ذاتی خوشی میں منہ مارنے سے پرہیز کریں۔

پلیز دوسرے کی ذاتی آذادی میں مداخلت نامنظور مسٹر بہت زیادہ مسلمان … اپنے جائز رشتوں کیساتھ یوم محبت منانے میں کسی کی کیا مجال کے ہمیں روکے . یہ تو اللہ کو پسند ہے کہ اپنے رشتوں سے محبت کا اظہار کرو . ویسے بھی رشتوں میں پیار کا اظہار ہوتا رہے تو وہ ہمیشہ تروتازہ رہتے ہیں .. سو رشتوں کی آبیاری اظہار محبت کے پانی سے کیجیئے . آزمائش شرط ہے .. ہیپی ویلنٹائین کہنا کوئی لازمی نہیں ہے . اسی بہانے اس مصروف ترین بھاگتی دوڑتی زندگی میں ، سال کا کوئی دن بنام “یوم محبت” اپنے پیاروں کے نام ضرور کیجیئے۔

Islam

Islam

سوال .. اسلام میں ذاتی آذادی نہیں چلتی ہے. جواب … کیوں نہیں چلتی ہے ؟ آپ کوئی نیا اسلام ایجاد نہ کریں … اسلام تو کسی کے کھلے دروازے سے بھی بلا اجازت کسی کے گھر اور کمرے میں جانے کی اجازت نہیں دیتا . یہاں تک کے سگے رشتے بلا اجازت کسی کے کمرے میں داخل نہیں ہو سکتے … کسی کے دروازے پر دستک دو. . تو دروازے کے ایک طرف کھڑے ہو کر .. تاکہ اندر کسی پر ایک دم آپ کی نظر نہ پڑے . کیونکہ یہ اس کی ذاتی آذادی ہے۔

اسلام سے زیادہ کون سا مذہب انسان کی شخصی آذادی کا علمبردار ہے … جا کر اپنے علم کی اصلاح کریں بھیا جی . خوش رہیں کہتے ہیں عورتیں اپنے گھروں میں بیٹھتی ہیں اور اپنی تصاویر یوں غیر لوگوں میں شئیر نہیں کرتیں … ہم اپنے ہی گھر میں بیٹھے ہیں الحمداللہ … ویسے .. اللہ نے یہ نہیں فرمایا کہ عورتوں کی آئی ڈیز پر جا کر گپیں نہ لگاو . دوسروں کی عورتوں کی تصویریں نہ دیکھو… ان بکس میں چاتیاں نہ مارو. یہ آدھا اسلام ہی غرق کر گیا ہمیں خیر سے… ہائے اس کچے مسلماں کا مسلماں ہونا۔

Mumtaz Malik

Mumtaz Malik

تحریر : ممتاز ملک