ضلع ملیر: تحریک انصاف کی مقبولیت نے خواجہ محمد اعوان کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ عنایت خٹک

PTI

PTI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ضلع ملیر کے آرگنائزر عنایت خٹک ، امیدوار برائے چیئر مین یوسی قائد آباد صنف دار تنولی ، وائس چیئر مین جاوید خان ملاخیل اور عرفان تنولی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گلستان جوہر کے رہائشی خواجہ محمد اعوان جوکہ گلستان جوہر سے اپنے بیٹے کو لاکر قائد آباد کے عوام پر مسلط کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

اپنی شکست کو دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور تحریک انصاف کے جھنڈوں پر بلیک کلر کروا رہے ہیں اور ہمارے کارکنان کو دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن ہم خواجہ محمد اعوان اور اس کے حواریوں کو خبردار کرتے ہیں کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائیں اگر ہم نے رد عمل کے طور پراپنے کارکنان کو اجازت دی تو ملیر پل سے قائد آباد میں داخل نہیں ہوسکو گے خواجہ اعوان دوبار وزیر اور تین بار ایم پی اے ہونے کے باوجود قائد آباد کے عوام کے لئے کچھ نہیں کرسکے تو اب یو سی جیت کر کیا کرسکیں گے۔

پیسے بانٹنے اور آٹے کی بوری اور ٹین کے ڈبوں سے خواجہ محمد اعوان الیکشن نہیں جیت پائیں گے ، اب عوام باشعور ہوچکے ہیں اور اپنے ضمیر کا سودا نہیں کریں گے ، خواجہ اعوان کی سیاست قائد آباد سے شروع ہوئی تھی اور یہاں قائد آباد میں ہی دفن کریں گے ہم ڈی جی رینجرز ، کور کمانڈر سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خواجہ محمد اعوان اور اس کے حواریوں کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیں جوکہ مخالفین کو دھمکا کر علاقے کو نوگو ایریا میں تبدیل کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔