23 مارچ کا دن تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ مسعود احمد صدیقی

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہا کہ 23 مارچ کا دن تجدید عہد وفا کا دن ہے آج کے دن ہمیں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، حضرت علامہ اقبال اور تحریک پاکستان کے عظیم رہنمائوں اور کارکنوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان کو اسلامی، فلاحی اور جمہوری اور دہشت گردی و فرقہ واریت سے پاک ملک بنانے کی عملی جدوجہد کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔

تاکہ ہم اپنی آنیوالی نسلوں کو ایک مستحکم پاکستان دیں سکیں ، مرکزی سیکرٹریٹ پر یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان اللہ رب العزت کی خصوصی نظر رحمت اور بزرگان دین و تحریک پاکستان کے عظیم رہنمائوں کی شب وروز کوششوں سے معرض وجود آیا اس کی بنیاد کلمہ حق پر محیط ہے اور انشاء یہ ارض پاک قیامت تک قائم دائم رہیگا وطن عزیزپاکستان کو اس وقت لاتعداد اندرونی و بیرونی چیلنجز اور مشکلات کا سامنا ہے ملک وقوم کے دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم لئے گھات لگائے بیٹھے ہیں لیکن الحمد اللہ ہماری نڈر اور دلیر افواج پاکستان اور ہماری غیور عوام ان ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد یگانگت پیدا کرتے ہوئے ہمہ وقت تیار ہے اور ان عناصر کا منہ توڑ جواب دینے پر برسرپیکار ہے تحریک پاکستان کے رہنمائوں اور کارکنوں کی روح ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے مرکزی سکرٹریٹ پر خصوصی طور قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

والسلام

میڈیا سیل۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان /ضلع لاہور
فون نمبر 0300-8808076