ساتئیس مارچ ہماری ملکی تاریخ کا بدترین باب ہے۔ حافظ طاہر جمیل

 Hafiz Tahir Jamil

Hafiz Tahir Jamil

فیصل آباد : مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ 27 مارچ ہماری ملکی تاریخ کا بدترین باب ہے اور اس دن کو فراموش کرنا کسی کے بس میں نہیں ہو گا۔

جب بھی 27 مارچ بالخصوص ایسٹر آئے گا تو پوری قوم غمزدہ ہو جائیگی کیونکہ یہ وہ منحوس دن ہے جب دہشتگردوں نے معصوم بچوں’ بے گناہ عورتوں اور نہتے مردوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا مگر اب قومی سیاسی لیڈر شپ اور عسکری قیادت لائن اپ ہے اور ان کے حوصلے اس بھیانک واردات کے بعد بھی پست نہیں ہوئے۔

اب خون کی ندیاں بہانے والے اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت بھی معافی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن کا آغاز کر کے دہشتگردوں کے خلاف اپنے عزائم ظاہر کر دیئے ہیں۔

اب اچھے اور برے دہشتگرد کی پہچان ختم کر دی گئی ہے اب جو بھی ملک واسلام دشمن ہو گا ہر قیمت پر اپنے انجام کو پہنچے گا۔ چاہے اس کیلئے کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چکانی پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت دہشتگردی’ انتہاپسندی سمیت مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔