میاں عابد حسین کو مدینہ اور اقبال ٹائونز کی ٹرانسپورٹ کا انچارج لگانے کے خلاف ڈرائیورز نے احتجاج کیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف سینٹری انسپکٹر میاں عابد حسین کو مدینہ اور اقبال ٹائونز کی ٹرانسپورٹ کا انچارج لگانے کے خلاف ڈرائیورز نے راجپاہ روڈ پر کوڑا جلا کر احتجاج کیا ۔

ڈرائیورز رانا تنویر ،چوہدری حنیف ،اقبال اعوان ،ندیم شاہ سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ عابد حسین پہلے بھی مذکورہ دونوں ٹائونز کا انچارج رہ چکا ہے اور ہم سے پیسے لیتا رہا ہے ہمیں دو گروپوں میں تقسیم نہ کیا جائے ہم بغیر پیسے دئیے اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے ادا کرر ہے ہیں جب تک انکا آرڈر واپس نہیں لیا جاتا۔

اس وقت تک ہم کام نہیں کرینگے ،جس پر ایم ڈی کرنل (ر)عماد اقبال گل نے ڈرائیورز کو یقین دلایا کہ عابد حسین چیف سینٹری انسپکٹر کا آرڈر واپس لے لیا جائے گا جس پر ڈرائیورز نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔