32 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، بیٹے نے سالے کے ساتھ مل کر ڈرامہ رچایا تھا

Press Confrnece

Press Confrnece

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 32 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، بیٹے نے سالے کے ساتھ مل کر ڈرامہ رچایا تھا، قصور پولیس نے 20 روز میں ملزم فریادا ور اس کے سالے ادیب الحسن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 25 لاکھ روپے نقدی، دو پسٹل، دو موبائل فون ودیگر سامان بر آمد کر لیا۔

ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 18جولائی کو ہمیں اطلاع ملی کہ اقبال نگر وڈانہ کے قریب فیروز پور روڈ پر دو نا معلوم افراد نے فریاد علی سے 32لاکھ روپے چھین لئے ہیں اور گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے ہیں، جس پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی، ایس پی انویسٹی گیشن ملک مشتاق نے میری زیر نگرانی ایک مشترکہ جوائٹ ٹیم تشکیل دی، جس میں انسپکٹر حاجی محمد اسلم، انسپکٹر ملک طارق ودیگرپر مشتمل تھی نے دن رات محنت کرکے ڈکیتی کے ڈرامے کا ڈراپ سین کرتے ہوئے ملزم فریاد اور ادیب الحسن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 25لاکھ روپے نقدی، دو موبائل فون، دو پسٹل ودیگر سامان بر آمد کر لیا،ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے اس مقدمہ میں خود ہی جیل جائیں گے۔

ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید نے کہا کہ جس طرح ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے ضلع میں وارداتوں کی روک تھام کرکے شہری کو تحفظ کا اعتماد دلایا ہے اس ڈکیتی نے تاجروں کے اس اعتماد کوتوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے قصور پولیس کیلئے اس کو ٹریس کرنا ایک چیلنج تھا، ہم شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت ممکن بنائیں گے۔