محمد عامر نے انگلش کاؤنٹی ایسیکس سے معاہدہ کر لیا

Mohammad Amir

Mohammad Amir

لاہور (جیوڈیسک) محمد عامر انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے۔ 24 سالہ قومی کرکٹر نے ایسیکس کاؤنٹی سے معاہدہ کر لیا۔

فاسٹ باؤلر 2017 کے سیزن کے دوران چار روزہ اور ٹی ٹونٹی مقابلوں میں کاؤنٹی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

محمد عامر انٹر نیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں اب تک 140 شکار کر چکے۔

ایسیکس کاؤنٹی کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت پر خوش ہیں۔ کوچ پر امید ہیں کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر کاؤنٹی کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریں گے۔